اعتماد کا ووٹ: اسپیکر کا حاضری کے معاملے پر بلاول کو چیلنج

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دے دیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کو کہتا ہوں آئیں جو چاہیں تسلی کریں، پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہا تھا، ایک بھی ایم این اے کا بتائیں جو کم تھا؟ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا، میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو،  کسی صورت قانون وآئین کےخلاف کام نہیں کروں گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ صادق سنجرانی نے 3 سال سینیٹ کو مثالی چلایا، اپوزیشن کوبرابرکاموقع دیا، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن وحکومتی سینیٹروں سے اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سب کی چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بلاول نے حاضری چیک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :