کھیل
28 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20 سپر ایٹ: بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی 20 سپر ایٹ: بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف

کولمبو … ورلڈ ٹی 20 سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دیا۔ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی 20 سپر ایٹ مرحلے کے آج کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 140 رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان 31، سریش رائنا 26رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، گوتم گمبھیر نے 17 ، ایشون نے 16، ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی نے 15، 15 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن نے 3، پیٹ کمنز نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :