پاکستان
29 ستمبر ، 2012

اختر مینگل کی بلوچستان اسمبلی کے رکن اپوزیشن یار محمد رند سے ملاقات

اختر مینگل کی بلوچستان اسمبلی کے رکن اپوزیشن یار محمد رند سے ملاقات

اسلام آباد… اسلام آباد آئے ہوئے بلوچ رہنماء سردار اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی کے واحد رکن اپوزیشن سردار یار رند سے اہم ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل دیگر بلوچ رہنماوٴں ثنا ء اللہ بلوچ اور عبدالروٴف مینگل کے ہمراہ ، اسلام آباد کی ایمبیسی روڈ کے علاقہ آئے اور وہاں انہوں نے سردار یار رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجود صورت حال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق وفاقی وزیر رہنے والے اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ اکتیس سے مسلم لیگ قاف کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سردار یار محمد رند ، صوبائی اسمبلی میں واحد رکن اپوزیشن ہیں، وہ ایک مقدمہ میں مفرور بھی ہیں۔

مزید خبریں :