کیمبرج پاکستان میں 15مئی کے بعد اولیول کے امتحانات لینے پر راضی ہوگیا،شفقت محمود

 اے لیول اور ایس لیول کے امتحانات اپنے وقت پر ایس او پیز کے تحت ہوں گے، وفاقی وزیر تعلیم،فوٹو: فائل

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق کیمبرج  15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر متفق ہوگیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے او لیول کے امتحانات کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں شیئر کریں گے۔

 شفقت محمود کا کہنا ہےکہ اے لیول اور ایس لیول کے امتحانات اپنے وقت پر ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ 

انہوں نے تمام طلبا کے لیے امتحانات میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 15 مئی سے امتحانات کے انعقاد کے لیے کام کر رہے ہیں ،پاکستان میں او لیول امتحانات 15 مئی سے ہوں گے۔

کیمبرج کا کہنا ہے کہ اسسمنٹ گریڈز کی بنیاد پر رزلٹ نہیں دیں گے،حکومت پاکستان کے تعاون سے او اینڈ اے لیول کے امتحانات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں :