Time 19 مئی ، 2024
پاکستان

ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، سب کو مل کر بیٹھنا پڑےگا: حافظ نعیم الرحمان

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، سب کو  مل کر بیٹھنا پڑےگا۔

 پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کو آئینی حدود  میں رہنا ہوگا۔  ملک دہشت گردی کے لپیٹ میں ہے،  را  اور  بلیک واٹر ہمارے گھر میں داخل ہو چکے ہیں،  بھارت کا ایجنڈا امریکا کا ایجنڈا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طاقت کو توڑا جا رہا ہے، ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر  امریکی قونصلیٹ کی جانب بڑھنے سے حکمران حرکت میں آ جاتے ہیں، جس دن جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا پھر کوئی ہمارا  راستہ بند نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس بن کر ہر ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے، حکمران حماس کو تسلیم کرکے زخمی فلسطینیوں کو پاکستان لائیں ان کا علاج ہم کروائیں گے۔ ہم فلسطین،کشمیر  اور میانمار کا مسئلہ بھی آگے لے کر جائیں گے، فلسطینی امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :