کھیل
30 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20سپر 8: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی 20سپر 8: جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف

کولمبو … ورلڈ ٹی 20 سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا ہے، فرحان بحر دین اور روبن پیٹرسن نے چھٹی وکٹ کیلئے 60 رنز کی قابل قدر شراکت قائم کی۔ کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ آسٹریلیانے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی ، مقررہ 20 اوورز میں پروٹیز 5 وکٹ پر 146 رنز بناسکے۔ زیویئر ڈوہرٹی نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں رچرڈ لیوی کو صفر پر پویلین لوٹا دیا جبکہ تیسرے اوور میں 6 رنز بنانے والے جیک کیلس کی انتہائی اہم وکٹ لے کر جنوبی افریقا کو مشکلات سے بھی دوچار کردیا۔ ہاشم آملا نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 17رنز بنائے تاہم وہ بھی شین واٹسن کا شکار بن گئے، اس موقع پر جنوبی افریقا کے 3 مستند بیٹسمین صرف 33 رنز پر واپسی کا راستہ دیکھ چکے تھے ۔ ان کے بعد آنے والے جے پی ڈومینی نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں پر 30رنز بناڈالے مگر وہ بھی آسٹریلوی اسپنر کی گیند پر ویڈ کے ہاتھوں اسٹمپ آوٴٹ ہوگئے، کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے محتاط انداز اختیار کیا لیکن وہ 21 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے اور شین واٹسن کا شکار بن گئے۔ فرحان بحردین اور روبن پیٹرسن نے ٹیم کو قابل قدر مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور چھٹی وکٹ کیلئے ناقابل شکست 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرحان نے 27 گیندوں پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 اور پیٹرسن نے 6 چوکے لگا کر 19 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بولرز ڈوہرٹی نے 3 اور شین واٹسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :