کورونا پر حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ لوگ متاثر ہیں، پی ایم اے

پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن (پی ایم اے) نے کورونا کیسز کی تعداد رپورٹ کیے جانے والے اعدادوشمار سے زیادہ ہونےکا خدشہ ظاہر کردیا۔

سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہناہےکہ کورونا کیسز میں ایک دم سےاضافہ ہوا ہے، پنجاب اور کے پی میں کورونا کے باعث صورتحال خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو تعداد حکومت بتارہی ہے اس سے کہیں زیادہ لوگ متاثر ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے، وہیں عوام بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے ہیں۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن بند کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :