پاکستان

شوکت ترین نے بطور مشیر خزانہ کام کرنےکی حامی بھرلی، جلد تقرری کا امکان

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو معاون خصوصی یا مشیر خزانہ بنانے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اہم حکومتی شخصیت نے شوکت ترین سے رابطہ کرکے مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی ہے اور شوکت ترین نے بطور مشیر خزانہ کام کرنےکی حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کےمطابق شوکت ترین  وزیرخزانہ حماد اظہر کے ساتھ مشیر خزانہ کے طور پرکام کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ 15 سے 20 روز میں شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کا امکان ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز ہی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کو حفیظ شیخ کی جگہ وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان دیا گیا تھا۔

شوکت ترین پیپلز پارٹی کے آخری دور حکومت میں مشیرخزانہ اور وزیرخزانہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :