پاکستان

کابینہ اجلاس میں بھارت سے چینی اورکپاس کی درآمدکےمعاملے پرکیا بحث ہوئی ؟

فوٹو: فائل

بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کے معاملے پرکابینہ اجلاس میں کئی وزراء نے کھل کر مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کے معاملے پر کئی وزراء پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی بولے بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد کی منظوری کیسے ہوئی؟

حماد اظہر کہنے لگے فیصلہ وزیر اعظم کی موجودگی میں معاشی ٹیم کے اجلاس میں ہوا، شاہ محمود قریشی بولے فیصلے ہوئے ہوں گے مگر ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟

وزیر خارجہ سمیت بعض وزراء بولے جب تک مقبوضہ کشمیر کا پرانا اسٹیٹس بحال نہیں ہوتا بھارت سے کوئی تجارت نہیں ہوگی،متعدد کابینہ ارکان نے شاہ محمود قریشی کے مؤقف کی تائید کی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی،اسد عمر، شیخ رشی اور شیریں مزاری سمیت متعدد وزراء نےکھل کر مخالفت کی۔

مزید خبریں :