08 اپریل ، 2021
خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے گورنرہاؤس کے لیےکروڑوں روپے کی تین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری گورنر سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔
گورنرہاؤس کے لیے 11کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تین نئی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی ہے، یہ گاڑیاں گورنر اور وی آئی پیز کے استعمال کے لیے ہوں گی۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے منشور کے مطابق بجٹ کو مدنظر رکھ کر سمری منظور نہیں کی گئی ہے ۔