02 اکتوبر ، 2012
کوئٹہ…صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اندھیر نگری، چوپٹ راج اور جنگل کا قانون ہے۔بلوچستان حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔صحافی قتل ہوا تاہم پولیس نے احتجاجی صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے میں پھرتی دکھادی۔ان تنظیموں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کی بے حسی ہے کہ صحافی کے قاتل گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں۔ادھر قتل کیخلاف صحافیوں نے احتجاج کیا،اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنادیا۔البتہ کوئٹہ پولیس نے الٹا 26 صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔