Time 20 اپریل ، 2021
پاکستان

نارووال میں بجلی کے میٹر میں 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا

فوٹو: فائل

نارووال میں دیوار پر لگے بجلی کے میٹر میں 3 انچ چوڑا اور 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا  جسے دیکھ کر اہل علاقہ پریشان اور واپڈا اہلکار حیران ہوگئے۔

نارووال کے نواحی علاقے ڈیرانوالہ میں عمران نامی مالک مکان نے جب گھر کے باہر دیوار پر لگے بجلی کے میٹر میں تین فٹ موٹا اور چار فٹ لمبا سانپ دیکھا تو فوری طور  پر  واپڈا حکام کو اطلاع کردی۔ 

میٹر میں گھسے سانپ کو دیکھ کر اہل علاقہ تو پریشان تھے ہی واپڈا ہل کار بھی حیران ہوگئےکیونکہ میٹر میں گھسنے کیلیے اتنا بڑا سوراخ موجود نہیں تھا۔

مزید خبریں :