سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد اور وبا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔

سلمان خان کی جانب سے طبی عملے، پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کو تازہ کھانے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گذشتہ دنوں ان کے فین کلب کی جانب سے پلازمہ کا عطیہ بھی دیا گیا تھا۔

حال ہی میں سلمان خان نے بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک طالب علم کی مدد کی ہے جس کے والد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق سلمان خان کی جانب سے کرناٹکا کے ایک 18 سالہ طالب علم کو راشن اور تعلیم کی مد میں امداد کی گئی اور سلمان خان نے اسے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی اس کی بہتری کے جوگا وہ کریں گے۔

مزید خبریں :