ایمازون کا ہمارے تاجروں کو اشیاء کی برآمد کی اجازت دینا بڑی پیشرفت ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی مشہور  آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو اشیاء کی درآمد کی اجازت دینا بڑی پیشرفت ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایک بڑی پیشرفت یہ ہےکہ ایمازون نے بالآخر ہمارے تاجروں کو اپنے نظام کے ذریعے اشیاء کی برآمد کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایمازون کی سرگرمیوں کے آغاز سے ہمارے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گے کیونکہ یہ نوجوان سرمایہ کاروں (مرد و خواتین) کی نئی نسل کو برآمدی منڈی میں قدم رکھنے کے قابل بنائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

مزید خبریں :