04 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد … سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کہا ہے کہ وزیرستان مارچ تاریخی ہوگا،تمام سیاسی جماعتوں کو امن مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ان کا کہنا ہے کہ امن مارچ میں کوئی گڑ بڑ ہوئی تو آصف زرداری اس کے ذمہ دار ہوں گے، امن مارچ پر نہ فوج کو اعتراض ہے اور نہ طالبان کو، صرف حکومت کو اعتراض ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے اور فوجی آپریشن ہر روز شدت پسند پیدا کررہے ہیں، ہم دوسروں کی جنگ میں 40 ہزار افراد مروا چکے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو امن مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں وزیرستان امن مارچ تاریخی ہو گا، امن مارچ پر فوج کو اعتراض ہے نہ ہی طالبان کو، صرف حکومت کو اعتراض ہے، امن مارچ میں کوئی گڑ بڑ ہوئی تو آصف زرداری ذمہ دار ہوں گے۔ سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ امن مارچ کو مقامی لوگوں کی حمایت حاصل ہے، امریکی جنگ سے نکلے بغیر فاٹا میں امن قائم نہیں ہو گا، حکومت سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ، جہاں روکا گیا وہاں ریلی نکالیں گے۔