Time 08 مئی ، 2021
پاکستان

سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکیلیے صدارتی آرڈیننس جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی آرڈینس جاری کر دیا ، ترمیم کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن آرڈیننس جاری کیا ہے، آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ہے۔ 

سیکشن 94 ون کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیا ہے، آرڈینس کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائےگا۔

سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنےکے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنےکا بھی پابند ہوگا۔

 آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کے لیے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کو بدلا گیا ہے۔

مزید خبریں :