دنیا
Time 09 مئی ، 2021

حرم مکی کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے

فوٹو: فائل

حرم مکی کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ بھی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمان العجلان نے کورونا وبا کے دوران بھی آن لائن تدریس جاری رکھی۔

 شیخ عبدالرحمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شرعی علوم پر اپنی توجہ مرکوز کی اور  خود کو مسجد الحرام میں تدریس کے لیے وقف کر لیا، وہ تقریباً 35 برس سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں درس دیتے رہے۔

مزید خبریں :