بھارت کے ایک اور اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اداکار کورونا سے چل بسے

جوکر تلاسی نے اسٹیج، ٹی وی اور فلموں میں کام کیا اور شہرت کمائی

بھارت کی مقامی فلم نگری کے لیجنڈری اداکار جوکر تلاسی کورونا سے چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں جوکر تلاسی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ چنئی کی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

جوکر تلاسی نے اسٹیج، ٹی وی اور فلموں میں کام کیا اور شہرت کمائی جبکہ انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1976 سے کیا تھا۔

جوکر نے تامل، تیلگو، ملیالم اور کننڈا فلم نگری ی فلموں میں کئی کامیڈی کردار ادا کیے اوراِن کرداروں کو ہمیشہ کیلئے امر کردیا۔

ان کے انتقال پر فلم نگری کے اداکاروں اور معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :