میانوالی میں لاپتہ ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی دور دراز کے چٹانوں سے مل گئی

میانوالی میں لاپتہ ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی 12گھنٹے بعد پولیس کو مل گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مستنصر کے مطابق پرسوں شام چار بجے کے قریب ایس ایچ او بانگی خیل کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ ڈیڑھ سال کی بچی دوپہر سے لاپتہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد نے اپنے طور پر اس کی تلاش کی لیکن بچی نہ ملی جس پر پولیس ٹیموں نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں اسپیشل ایلیٹ ٹیمیں، نوجوان افسر سمیت 80 زائد افراد پر مشتمل ارکان نے حصہ لیا، ریسکیو آپریشن میں  ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔

ڈی پی اونے بتایا کہ انتھک کوششوں کے بعد پولیس ٹیموں پہاڑوں میں واقع ایک چٹان سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

ان کا کہنا تھاکہ بچی نے ساری رات پہاڑوں میں اکیلے گزاری لیکن معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

ڈی پی او کے مطابق بچی کیسے لاپتہ ہوئی اورکیسے چٹان تک پہنچی،تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :