05 اکتوبر ، 2012
کراچی…ترجمان کالعدم تحریک طالبان احسان اللہ احسان نے کہا کہ عمران خان کو تحفظ کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ اتنے سستے نہیں کہ اُن کی ریلی کی حفاظت کیلئے تعینات کیے جائیں۔احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک سیاستدانوں کی 2 قسمیں ہیں، ایک قسم وہ ہے جو حکومت میں ہے اور طالبان مخالف ہیں،اِن حکومتی جماعتوں میں پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اور اے این پی شامل ہے۔دوسری قسم وہ ہے جوحکومت میں نہیں ،جن میں (ن)لیگ اور تحریک انصاف شامل ہے،مسلم لیگ(ن)اورتحریک انصاف مغرب کی غلام اورسیکیولر ہیں، عمران خان سیکیولر اور مغرب پسند ہیں، ہماری ہمدردیاں اُن کے ساتھ نہیں۔ا حسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ ہمارے کس کے خلاف کیا عزائم ہیں ہم نہیں بتاسکتے، عمران خان کانام نہادامن مارچ ڈرون حملوں میں مرنے والوں کیلئے نہیں،عمران خان کاامن مارچ اپنی سیاسی مقبولیت میں اضافے کیلئے ہے۔