ریلوے کا اسٹیشنوں پر دندناتے چوہوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پاکستان ریلوے  نے اسٹیشنوں پر چوہوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا اعلان کر دیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کے مطابق یہ بڑے خطرناک چوہے ہیں اور  ریلوے اسٹیشنوں کے پلے پلائے چوہوں کو دیکھ کر تو بلیاں بھی بھاگ جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ چوہے زہریلی گولیوں سے بھی نہيں مرتے، انہیں تلف کرنے کیلئے خصوصی کیمیکلز اور ادویات حاصل کر لی ہیں۔

ناصر خلیلی کاکہناہےکہ ریلوے اسٹیشنوں پر چوہوں کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم شروع کردی ہے اور یہ  آپریشن ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر کیا جائے گا۔

ان کا کہناتھاکہ ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ اور ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جہاں ریلوے ٹریک پر پھاٹک نہیں، وہاں حادثات کی روک تھام کیلئے ریلوے ملازمین کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔

ناصر خلیلی نے مزید کہاکہ ریلوے ٹریک کے گرد حفاظتی باڑ لگانے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا، بلاوجہ ٹریک پرسے گزرنے والے 157 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ 

مزید خبریں :