16 مئی ، 2024
لاہور کی سیشن عدالت نے سڑک بلاک کرنے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی سیشن عدالت کے جج عبدالغفار نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ لاہورمیں ٹریفک کسی اور وجہ سے بھی جام ہوسکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے اور فواد چوہدری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظورکی اور اس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ وہ اس مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کرچکی ہے۔
فوادچوہدری کےخلاف سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔