Time 20 مئی ، 2021
پاکستان

مقتولہ مائرہ کے والد نے اپنی بیٹی کی دوست سجل کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

لاہور میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے والد نے اپنی بیٹی کی دوست سجل کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

 لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کوقتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے والد کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی سہیلی سجل کو بھی گرفتار کیاجائے۔

 پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں فی الحال مزید پیش رفت نہیں ہو سکی، مقتولہ کی دوست اقرا ء اور ملزم سعد امیر بٹ سی آئی اے کینٹ کی زیرحراست ہیں لیکن پولیس کو دونوں سے تفتیش میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

مائرہ کے والد ذوالفقارعلی نےجیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ سجل نے ہی مائرہ کو نانی کے گھر جانے سے روکا تھا، پولیس نےسجل کو بلایابھی لیکن ایک سیاسی شخصیت کے کہنے پر چھوڑ دیا۔

مائر ہ قتل کیس کے دوسرے نامزد ملزم ظاہر جدون نے سیشن کورٹ سے 27 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی ہے، ملزم چھپ کر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا اور  ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر اس کی ضمانت منظور ہوئی۔

ظاہر جدون نے 20 مئی تک حفاظتی ضمانت کرارکھی تھی۔ملزم کے خلاف 3 مئی کو مائرہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :