05 اکتوبر ، 2012
کراچی … امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو 4 صوبائی وزراء اور 2 مشیروں کے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے بھجوادیئے گئے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ فنکشنل امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ کے 2 صوبائی وزراء اور دو مشیروں کے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بھجوادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے ایک ایک وزیر نے بھی اپنے استعفے گورنر سندھ کو بھجوائے ہیں۔