پاکستان
06 اکتوبر ، 2012

تحریک انصاف کا امن مارچ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گیا

تحریک انصاف کا امن مارچ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گیا

ڈی آئی خان…پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام شروع ہونے والا امن مارچ میانوالی سے گزرکر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گیا ہے، عمران خان کہنا ہے کہ رات ڈیرہ اسماعیل خان میں گزاریں گے اورکل وزیرستان میں امن کا جشن منائیں گے۔دوسری جانب ٹانک انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے امن مارچ کے شرکاء کووزیرستان جانے سے روکنے اور ٹانک میں جلسے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کیوزیرستان امن مارچ کے لئے ٹانک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عمارتوں کی چھتوں پر پولیس ،لیویز اور دیگر فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹانک انتظامیہ نے وزیرستان امن مارچ کے شرکاء کو ٹانک شہر سے 15 کلومیٹر دور میاں محرم سلطان زیارت کے علاقہ میں جلسہ کرنے کی سہولت دینے اور آگے جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے انتامیہ نے اسٹیج کی تیاری شروع کردی ہے۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے حفاظتی حصار بھی بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ نے مانجھی خیل کے مقام پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں اور رات کے وقت ان کنٹینرز کی مدد سے روڈ بلاک کردیا جائے گا۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سہیل خالد کے مطابق عمران خان کے امن مارچ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔امن مارچ کے دوران بیچ میں سے کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امن و امان برقراررکھنے کے لئے پوریصوبے سیریزرو پولیس اورایف سی کو طلب کرلیاگیا ہے۔مارچ کے پورے راستے میں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ہتھالہ کیمپ پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔اِ س قبل آج صبح تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا امن مارچ اسلام آباد سے وزیرستان روانہ ہوا،مارچ میں سیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور ، لاہور اور دیگر شہروں سے بھی ریلیاں مارچ میں شامل ہوتی رہیں، جلوس کی حفاظت کے لیے جانثاران عمران خان فورس تشکیل بھی دی گئی ہے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ امن مارچ ہے،کسی سے لڑنے نہیں جارہے اس لیئے اس مارچ سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیئے ،ا گر ہمیں روکا گیا تو رک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا گیا طالبان کا حامی ہوں، اب کہہ رہے ہیں مغرب کا حامی ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خلاف بدگمانی پھیلانے میں فضل الرحمان کا بڑا ہاتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان لوگوں کو کہہ رہے ہیں یہود اور نصاریٰ آرہے ہیں حالانکہ میرے ساتھ امن کا پرچار کرنے والے لوگ ہیں، فضل الرحمان ہماری مقبولیت سے گھبرا کر مارچ کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے امن مارچ کو طالبان کے حملوں کا خطرہ نہیں، ہمارے ساتھ کچھ ہواتو ذمے دار صدر، اُن کے اتحادی اور مولانا جیسے لوگ ہوں گے،ہمیں سیکیورٹی وزیرستان کے لوگ فراہم کریں گے۔

مزید خبریں :