07 اکتوبر ، 2012
ماسکو… روسی صدر ولادی میر پیوٹن روسی خواتین میں بے حد مقبول ہیں، یہ بات روسی دارالحکومت ماسکو میں لیواڈا سینٹر نامی ادارے کی طرف سے کرائے گئے دلچسپ سروے میں سامنے آئی۔ سروے میں روسی خواتین سے پوچھا گیا تھا کہ وہ 60 سالہ روسی صدرکے ساتھ شادی کی خواہش رکھتی ہیں جس کا جواب 20 فیصد خواتین نے ہاں میں دیا۔ سروے میں خواتین نے صدر کو پرکشش ترین سیاستدان بھی قرار دیا۔