پاکستان
07 اکتوبر ، 2012

پاکستانی سیاستدان نیلندن ٹونی بلیئرکا مکان خرید لیا

لندن…مرتضیٰ علی شاہ… پاکستانی سیاستدان نے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکا مکان خرید لیا ہے ،انہوں نے یہ مکان درجنوں ملینیئرزسے زائد رقم دے کر یہ مکان خریدا جب کہ دیگر اس مکان کی سیاسی حیثیت کے پیش نظر اسے خریدنے کے خواہش مند تھے۔ نرسنگ ہومز اور رئل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی پروفیشنل ڈاکٹر اشرف چوہان نے میرلیبون میں اپنی کلینک کے نزدیک واقع ٹونی بلیئر اور ان کی انسانی حقوق کی علمبردار بیوی کے مکان کے لیے 1.3ملین پونڈز ادا کیے۔ یہ مکان پارک لین اور ماربل آرچ کے علاقوں میں شہبازشریف، نوازشریف اور رحمن ملک کی پراپرٹیز کے انتہائی نزدیک ہے۔ ڈاکٹر چوہان کا تعلق پی ایم ایل ن سے ہے۔ دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو عوامی نمائندگی سے محروم کرنے تک وہ گجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن تھے۔ ٹونی بلیئر نے اپنا مکان 6 ماہ قبل فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر چوہان نے اس مکان کی اتنی پیش کش کرکے ہر ایک کو حیران کردیا ہے جس پر بلیئرکے لیے انکار مشکل تھا۔ مکان کی مارکیٹ پرائس کاغذات میں 1.3 ملین پونڈز بتائی، تاہم یہ سوچ عام ہے کہ ہر سودے میں لاکھوں پونڈز ڈیل کے حصول کے لیے خفیہ طور پر ادا کیے جاتے ہیں۔ یہ یقین ظاہرکیا گیا ہے کہ یہ سودا اُس وقت ہوا جب ٹونی بلیئر نے اسٹیٹ ایجنٹ کو بتایا کہ وہ پاکستانی ڈاکٹر کی پیش کش میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر چوہان نے بتایا کہ جب انہیں اخباری رپورٹس کے ذریعے بلیئر کے مکان کی فروخت کا علم ہوا تو انہوں نے پراپرٹی کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کم پیش کش کے بارے نہیں سوچا۔ میں نے انہیں ایسی پیش کش کی کہ وہ انکار نہ کرسکیں۔

مزید خبریں :