Time 06 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی کے کس علاقے میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجیٹ میں رہا؟

کراچی کے کس علاقے میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجیٹ میں رہا؟
گلستان جوہر میں 10، شارع فیصل اور ماڑی پور پر 11.5 جب کہ بن قاسم میں پارہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ رات درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر میں 10، شارع فیصل اور ماڑی پور پر 11.5 جب کہ بن قاسم میں پارہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :