Time 06 فروری ، 2025
پاکستان

صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنےکے اتنے واقعات کیوں ہیں؟ گورنر سندھ

صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنےکے اتنے واقعات کیوں ہیں؟ گورنر سندھ
گورنر سندھ نے صوبائی حکومت کو ڈمپرمافیاکے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کامطالبہ کردیا__فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں ڈمپروں سے شہریوں کے کچلنے کے واقعات پر سوال اٹھادیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنےکےاس قدر واقعات کیوں ہیں؟ ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کوکچل کرفرار ہونا سوالیہ نشان ہے، جس کمپنی کا ڈمپر حادثہ کا ذمہ دارہو،اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گورنر سندھ نے صوبائی حکومت کو ڈمپرمافیاکے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کامطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا۔


مزید خبریں :