06 فروری ، 2025
بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔
لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔
لیویز حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔