سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں معاشی بحالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، اسٹیٹ بینک

 
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک سہہ ماہی رپورٹ کے مطابق  سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں معاشی بحالی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے ترقی دکھا رہے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک نے  سال 2021 کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق  مہنگائی7 سے 9 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہےکہ کامیاب ویکسینیشن مہم معاشی بحالی کو مزید بہتر بنائےگی، کوویڈ کی دوسری لہر میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر 26.5ارب سے 27.5 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے، مالی سال 22 سے سالانہ امپورٹ 47 سے 48 ارب ڈالر ہوگی،آئندہ مالی سال سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 6.5 سے 7.5 فیصد رہےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کاروباری اعتماد بتدریج بہتر ہورہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام بیرونی فنانسنگ کا اضافی مواقع پیدا کرے گا،آئی ایم ایف ملکی معیشت کے ساختی مسائل ریفارم ایجنڈا کو سپورٹ کرتا ہے۔

مزید خبریں :