پاکستان
07 اکتوبر ، 2012

رکاوٹوں کی وجہ سے مارچ4 گھنٹے لیٹ ہوا، شفقت محمود

رکاوٹوں کی وجہ سے مارچ4 گھنٹے لیٹ ہوا، شفقت محمود

ٹانک…پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کوٹ کئی تک جانے کی کوشش کریں گے،حکومت نے امن مارچ کے راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں، رکاوٹوں کی وجہ سے تحریک انصاف کا مارچ چار سے پانچ گھنٹے لیٹ ہوا، کوشش تھی کہ سورج غروب ہونے سے پہلے مارچ ختم کریں لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امن مارچ ٹانک سے نکل کر جنڈولہ کی جانب رواں دواں ہے تاہم اب رکاوٹوں کے باعث اُس کی رفتار میں کمی آگئی ہے۔

مزید خبریں :