پاکستان

صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فائزر ویکسین کی فراہمی شروع

وفاق نے فائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت سے متعلق وضاحت وزارت کی ویب سائٹ پر کی جائے گی۔

وزارت صحت کے حکام کےمطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزارخوراکیں ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار خوراکیں تقسیم کی جا رہی ہیں جس میں سے پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ، سندھ کو 12 ہزار، کے پی 8 ہزار اور بلوچستان کو ویکسین کی 2 ہزار خوراکیں ملیں گی۔

حکام کا کہنا ہےکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار خوراکیں ملیں گی جب کہ فائزر ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی کیونکہ پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔

مزید خبریں :