08 اکتوبر ، 2012
ریاض … خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے معاشی مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کونسل) کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کا 94واں اجلاس سعودی وزیر خزانہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز الاساف کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رکن ممالک کے معاشی مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔ اقتصادی اور مالی تعاون کے بارے میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں رکن ممالک کے معاشی اور اقتصادی مسائل کو مل کر حل کرنے جبکہ مشترکہ منصوبے بھی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔