بجٹ تقریر کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین آمنے سامنے آگئیں

وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پوری تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا جاری رہا۔

بجٹ تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی پلے کارڈز اٹھا کر وزیر خزانہ کے پیچھے کھڑی ہوگئیں تو عاصمہ حدید کے ساتھ پی ٹی آَئی کی ارکان قومی اسمبلی ان کے سامنے پہنچ گئیں اور حکومت مخالف پلے کارڈز چھین لیے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں اپنی تقریر مکمل کی، وزیرخزانہ کے فنانس بل 22-2021 پیش کرتے ہی اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریر مکمل ہونے پر وزیر خزانہ کو مبارک باد پیش کی، سینیٹ میں فنانس بل پیش کردیا گیا، اپوزیشن نے سینیٹ میں فنانس بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔

مزید خبریں :