وفاقی بجٹ 22-2021، صحت اور خدمات کیلئے 28 ارب روپے مختص

مالی سال 22-2021 میں کورونا سے متعلقہ اخراجات کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، دستاویز— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں امور صحت اور خدمات کیلئے 28.352 ارب روپے کی رقم رکھی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق طبی مصنوعات، سازو سامان اور آلات کیلئے 3 کروڑ روپے سے زائد، ہاسپٹل سروسز کیلئے 23.982 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خدمات صحت عامہ کیلئے 84 کروڑ سے زائد جبکہ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کیلئے 3.4 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مالی سال 22-2021 میں کورونا سے متعلقہ اخراجات کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :