کابینہ نے عوامی شکایت پر سعودیہ میں سفارتخانےکے 2 افسران کو واپس بلانےکی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے سے 2 افسران کو واپس بلانے کی منظوری دے دی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی ہے ،سفارت خانوں میں مانیٹرنگ نہیں تھی ، تمام سفارت خانے کمیونٹی کی خدمت کرنے کے پابند ہوں گے۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کارلٹن ہوٹل، جمشید کوارٹر وفاقی پراپرٹی ہے جس کی نیلامی کی جائے گی، والٹن ائیرپورٹ کی زمین 42 فیصد ائیرپورٹ کو باقی 58 فیصد پنجاب حکومت کو ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ضروری دینا چاہیے،احسن اقبال کا کہنا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کیوں دینے دیا جائے تو مجھے حیرت ہوئی،ایسٹ انڈیا کمپنی نے جو مغل بادشاہوں کے ساتھ کیا وہی مسلم لیگ ن نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔

مزید خبریں :