08 اکتوبر ، 2012
کوئٹہ… خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میڈیکل آفیسر سول اسپتال خضدار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے سول کالونی میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب میڈیکل آفیسر سول اسپتال خضدار ڈاکٹر داوٴد عزیز کلینک جارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر داوٴد عزیز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔