لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، 2 افراد جاں بحق

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائدزخمی  ہوگئے۔

لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، عارف والا اور قصور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں شام کے وقت چلنے والی آندھی اور گرد آلود ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ریسکیو کے مطابق لاہور میں پنڈ گوپے رائے ٹھوکرنیاز بیگ میں آندھی سے ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لاہور میں ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا، اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر رائس ملز کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جب کہ ساہیوال کے چک بیدیاں قادرآباد میں آندھی اوربارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھر شدید آندھی کے باعث لیسکو ریجن کے 120 فیڈروں سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

مزید خبریں :