Time 25 جون ، 2021
پاکستان

عیدالاضحٰی کا وقت قریب آتے ہی گلی محلوں میں جانور نظر آنے لگے

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گھر کی چھت پر پالے گئے جانورکو کرین کی مدد سے نیچے اتارلیا گیا— فوٹو: فائل

عیدالاضحٰی کا وقت قریب آرہا ہے اور ملک بھر میں اس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ کراچی میں دوسال قبل قربانی کیلئے خریدا گیا بچھڑا بڑا ہوگیا۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گھر کی چھت پر پالے گئے جانورکو کرین کی مدد سے نیچے اتارلیا گیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد یہ منظر دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی مویشی منڈیاں قائم کردی گئی ہیں اور جیسے جیسے عید کا دن قریب آئے گا منڈی کی رونقیں بڑھ جائیں گی۔

مزید خبریں :