دنیا
Time 01 جولائی ، 2021

باپ سے محبت: بیٹیوں نے آخری الفاظ جسم پر لکھوا لیے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام (اسکرین شاٹ)
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام (اسکرین شاٹ)

باپ سے بیٹیوں کی محبت کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا اور یہ امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے ثابت کیا جنہوں نے باپ کے مرنے کے بعد انہیں شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کے مطابق ان کے والد عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا سے چلے گئے تاہم جانے سے قبل انہوں نے ایک نوٹ لکھا۔

اینا ہارپ نامی صارف نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے والد کچھ ماہ قبل دنیا سے چلے گئے جب کہ انہوں نے اسپتال کے بیڈ پر بیٹیوں کیلئے نوٹ چھوڑا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام (اسکرین شاٹ)
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام (اسکرین شاٹ)
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس نوٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ ایک شاندار زندگی رہی‘۔

دونوں بہنیں باپ کے پیغام سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اس آخری نوٹ کے الفاظ کا ہاتھ پر ٹیٹو بنوالیا۔

ویڈیو میں صارف کا کہنا تھا کہ زندگی ان کی مسکراہٹ اور مزاح کے بغیر بالکل ادھوری ہے، میں شکرگزار ہوں کہ یہ میرے والد تھے، وہ ہمیں ہمیشہ یاد آئیں گے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام (اسکرین شاٹ)
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام (اسکرین شاٹ)

23 جون کو پوسٹ کردہ اس ویڈیو پر کئی صارفین نے تبصرے کیے اور اس بہترین طریقے سے خراجِ تحسین پیش کرنے پر دونوں بہنوں کو خوب داد دی۔

مزید خبریں :