دنیا
Time 01 مئی ، 2024

علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے: امریکا

دہشتگردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو
دہشتگردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہےکہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

 امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان  ویدانٹ پٹیل نے بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

امریکی شہری اور سکھ رہنما گُرپت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی رپورٹ پر ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ بھارتی انکوائری کمیٹی کے کام کے نتائج کی بنیاد پر بھارتی حکومت سے جواب کی توقع کرتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اضافی اپ ڈیٹس کے لیے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ 

امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تحفظات کو براہ راست بھارتی حکومت کے ساتھ سینئر سطح پر بھی اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور  جوہن بس دوحہ اور اسلام آباد جائیں گے،  دوحہ میں وہ قطر کے سینئر حکام اور دیگر سفارتی مشنز سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان کی حمایت اور خطے میں مشترکہ سلامتی کے مفادات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔

ویدانٹ پٹیل  کا کہنا تھا کہ قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور اسلام آباد میں  سینئر پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے اور علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں :