کاروبار
10 اکتوبر ، 2012

روسی موبائل کمپنی20 فیصد حصص فروخت کرے گی

روسی موبائل کمپنی20 فیصد حصص فروخت کرے گی

ماسکو … روس کی بڑی موبائل کمپنی ’میگا فون‘ 4 ارب ڈالر مالیت کے 20 فیصد حصص فروخت کرے گی۔ اس سلسلے میں روس کی تین بڑی موبائل کمپنیوں میں سے ایک میگا فون نے رواں سال کی آخری سہ ماہی کے دوران حصص کی فروخت کے لئے لندن اور ماسکو میں ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق میگا فون اپنے 20 فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فن لیند اور سویڈش ٹیلی کام کمپنیوں ’ٹیلیہ سوینرا‘ نے اس شرط پر میگا فون میں 10.6 فیصد حصص فروخت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ وہ کمپنی میں 25 فیصد پلس ون شیئرزبرقرار رکھیں گی۔ میگا فون کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈش کمپنیوں نے 35.6فیصد ملکیت میں کمی کرکے طویل المدتی اسٹریٹجی کے تحت 24 فیصد حصص برقرار رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :