06 جولائی ، 2021
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر اور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو 36 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسٹار جوڑی ایک گانے پر نانچتے دکھائی دے رہی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار ایک مشہور مزاحیہ ری مکس گانے پر خوشی سے رقص کر رہے ہیں جس پر مداحوں نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شوہر رنویر سنگھ کو اپنی زندگی کا بہترین شخص بھی قرار دیا جس کو چند لمحوں میں لاکھوں لوگوں کی جانب سے دیکھا اور پسند بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی 2018 میں شادی ہوئی تھی تاہم شادی سے قبل ہی دونوں اداکار ایک ساتھ 5 فلوں میں کام کرچکے تھے۔