کاروبار
10 اکتوبر ، 2012

تیل کی قیمتوں میں استحکام کی کوششیں جاری رکھیں گے،سعودی وزیر

ریاض…سعودی عرب عالمی توانائی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم علی ا لنعیمی نے خلیج تعاون کونسل کے وزراء پٹرولیم کے اجلاس کے موقع پر اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تاہم سعودی وزیر پیٹرولیم نے خبردار کیا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دنیا بھر میں اقتصادی گروتھ متاثر کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء کے بعد مارچ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عالمی معیشت خصوصاً ترقی پذیر ملکوں کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ علی النعیمی نے مزید کہا کہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک نے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم اور برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :