پاکستان
Time 12 جولائی ، 2021

کورونا کے بڑھتے کیسز، صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر  سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

این سی اوسی نے ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں اور شادی ہالز انتظامیہ اور شرکا کے لیے بھی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

اس کے علاوہ صوبوں کو اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ، مساجد اور بازاروں کے لیے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیاحوں کی ہوٹل میں بکنگ کے لیے ویکسی نیشن شرط ہو گی، خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :