Time 20 مئی ، 2024
دنیا

اسرائیلی فوج کے شدید حملے جاری، العودہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم

کئی روز سے جاری محاصرے کے باعث ایندھن کی فراہمی بھی بند ہوگئی _فوٹو: غیر ملکی میڈیا
کئی روز سے جاری محاصرے کے باعث ایندھن کی فراہمی بھی بند ہوگئی _فوٹو: غیر ملکی میڈیا

شمالی غزہ میں شدید مزاحمت اور اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں سے گولہ باری کی جارہی ہے۔

خان یونس، نصیرت اور جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے جاری ہیں۔

العودہ اسپتال کے نزدیک بھی بمباری کی گئی جب کہ  ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کا کہنا ہےکہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم ہوچکا۔

اس کے علاوہ کئی روز سے جاری محاصرے کے باعث ایندھن کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے، ریسکیو اور اسپتال کے ہنگامی آپریشن جاری رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔

دوسری جانب اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

مزید خبریں :