12 جولائی ، 2021
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو عیدالاضحٰی کی چار تعطیلات دینے کی سمری بھیجی تھی تاہم تین تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔