پاکستان
11 اکتوبر ، 2012

ملالہ کی حالت تشویشناک، راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

ملالہ کی حالت تشویشناک، راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

پشاور… خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ملالہ اب بھی نیم بے ہوش ہے لیکن بازووں اور ٹانگوں کی حرکت میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ماہر سرجنز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کا ایک اور اجلاس کل جمعے کے روز پھر ہو گا جس میں ملالہ کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملالہ یوسف زئی کے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ انہیں زندگی کی پوری امید ہے لیکن دواوٴں کی بجائے اس وقت ملالہ یوسف زئی کو صرف دعاوٴں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :