پاکستان
11 اکتوبر ، 2012

#سابق وفاق وزیر شیر افگن انتقال کر گئے

#سابق وفاق وزیر شیر افگن انتقال کر گئے

میانوالی… سابق وفاقی وزیرشیر افگن خان نیازی انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیر افگن جگر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ 4روز سے نیم بیہوش تھے،انہیں مصنوعی طریقے سے خوراک دی جارہی تھی۔ شیر افگن نیازی ممتاز پارلیمنٹیرین ہیں ،انہیں قانو ن اور آئین پر مکمل عبورحاصل ہے،وہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔ڈاکٹر شیر گل خان کے مطابق شیرافگن چھ ماہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کی سرجری ممکن نہیں تھی۔

مزید خبریں :